ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی: یوابرگیڈ کے ’’ کنک نڈے ‘‘نامی پروگرام کو منظوری نہیں

اُڈپی: یوابرگیڈ کے ’’ کنک نڈے ‘‘نامی پروگرام کو منظوری نہیں

Sat, 22 Oct 2016 18:09:10    S.O. News Service

اُڈپی:22/اکتوبر(ایس او نیوز)نمویوا برگیڈکی جانب سے 23اکتوبر کو اُڈپی کے کرشنا مٹھ کے اطراف اہتمام کئے گئے کنک نڈے نامی صفائی مہم کو ضلعی انتظامیہ نے منظوری دینے سے انکارکیا ہے۔ اُڈپی کے یوا برگیڈ 23اکتوبر کو کرشنا مٹھ کے اطراف بڈگوپیٹ، تینکوپیٹ، کنک داس روڈ، وادی راج روڈ، کلسنک پارکنگ علاقہ  کوجوڑنے والی روڈ، اسمارومٹھ کی گلیوں  میں کنک نڈے کے نام پر صفائی مہم کا اہتمام کیا تھا۔

اس سلسلے میں ضلع ایس پی نے ضلعی انتظامیہ کو رپورٹ سونپتے ہوئے کہاہے کہ ’’ جس دن یوا برگیڈ صفائی مہم چلائے گا، اُنہیں خبر ملی ہے کہ اسی دن بائیں بازو کی تنظیمیں اُڈپی مٹھ  کا گھیرائو کریں گی، اس دوران دونوں گروپوں میں جھڑپ  ہونے کا خدشہ ہے‘‘ خبر ملی ہے کہ ۔ضلعی انتظامیہ نے ضلع ایس پی کی رپورٹ اور حالات کو سامنے رکھتے ہوئے یوابرگیڈ کو صفائی مہم کی اجازت دینے سے انکارکیا ہے۔

 


Share: